Charles babbage biography in urdu

  • Charles babbage biography in urdu
  • Alan turing biography.

    چارلس ببیج

    چارلس ببیج (انگریزی: Charles Babbag، پیدائش: 26 دسمبر1791ء، وفات: 18 اکتوبر1871ء) ایک انگریزہر فن مولا شخصیت تھےـ[19] آپ ریاضی دان، فلسفی، موجد اور میکانی مہندس تھےـ چارلس ببیج ڈیجیٹل پروگرام ایبل کمپیوٹر (programmable computer) كے تصور کے خالق تھے۔[20] بعض لوگ انھیں کمپیوٹر کا باپ کہتے ہیں۔[20][21][22][23]

    انھوں نے ہی پہلا میکانی کمپیوٹر ایجاد کیا جو الیکٹرونک کمپیوٹر کی بنیاد بنا۔ جدید کمپیوٹر کا تصور ببیج کے اینالیٹکل انجن (analytical engine) ہی کے مطابق ہے۔[20][24]

    سوانح حیات اور تعلیم

    [ترمیم]

    چارلس 26 دسمبر1791ء کو لندن، انگلستان کے مقام پر پیدا ہوئےـ ان کا باپ بنیامین ببیج لندن میں ایک بینک کار اور امیر آدمی تھا، لہذا چارلس کے لیے ابتدائی تعلیم اشرافیہ اسکولوں اور اساتذہ سے حاصل کرنا ممکن تھاـ تقریباً آٹھ سال کی عمر میں انھیں ایک خطرناک بخار سے بچنے کے لیے ایک نواحی اسکول میں منتقل کرنا پڑاـ اس کے بعد، انھوں نے ٹوٹنس، جنوبی ڈیون میں کنگ ایڈورڈ VI گرامر اسکول میں شمولیت اختیار کی، لیکن نازک صحت نے انھیں نجی تدریس کی جانب واپسی پر مجبور کر دیا